ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، 6 ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، 6 ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایگزیٹ کے سربراہ شعیب شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔


چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ایگزیکٹ جعلی ڈگری از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ بھی عدالت میں موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے مقدمہ اس لیے لگایا کہ یہ مقدمہ ملک کی سالمیت سے متعلق ہے۔ ایگزیکٹ سے متعلق کچھ مقدمات زیر التوا ہیں انکو بھی دیکھنا ہے۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں