شاہ سلمان کی آنکھیں نم ہو گئیں

شاہ سلمان کی آنکھیں نم ہو گئیں

ریاض: سعودی عرب کے سب سے بڑے ثقافتی میلے جنادریہ کا آغازہو گیا ہے ، جنادریہ میلے کا افتتاح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے کیا ، اس موقع پر جنادریہ میلے کی تاریخ کے حوالے سے اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں جنادریہ میلے اور آل سعود کی تاریخ کے بارے مختلف اداکاروں نے اپنے جوہر دکھائے ۔مگرحرمین شریفین کے سامنے ایک اداکار نے ایسی اداکاری کی کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بانی شاہ عبدل العزیز کا ہمشکل اداکار جیسے ہی اسٹیج پر آیا تو خادم حرمین شریفین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ اور ان کی آنکھوں سے آنسو آگئے ۔ اداکار کی شہبات شاہ عبدل العزیز سے اتنی ملتی تھی کہ ہر کوئی چند لمحوں کےلیے ساکت ہی ہو گیا ۔

واضح رہے 32 ویں جنادریہ میلے کا آغاز گزشتہ روز ہو گیا تھا۔تین ہفتے جاری رہنے والے میلے میں تقریباََ 20 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے ۔جنادریہ میلے میں فوڈ سٹالز ، ثقافتی رقص، بھی پیش کیا جارہاہے ۔

جبکہ میلے میں غیر ملکی سفیران سمیت اعلیٰ شخصیات کو مدعو کیا گیاہے ۔