اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا،شدید تنقید کا سامنا

اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا،شدید تنقید کا سامنا

لاہور:پاکستان کی فلمسٹار حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

cf6a3e53abc564c8dd46cf0ff18ebae6

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شان شاہد کی فلم ارتھ ٹو میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی سیلفیاں شیئر کی جن کو دیکھتے ہیں مداحوں نے اپنی توپوں کا رخ اداکارہ کی جانب کردیا اور حمائمہ ملک کی تصاویر کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کمنٹس میں اپنے غصے کا اظہار کیا۔

7427ae34f987810fa237f1dbacaff9e0


حمائمہ ملک نے کچھ مداحوں کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کیا تو سید عزیر سلیم نامی صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرنا بند کرو،آپ جتنی دفعہ ایسا کروں گی میں اس سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر واپس آﺅں گا !یاد رکھنا!۔

خیال رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کام کیا ہے جبکہ متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ff5cb48df4897dd61e915e501a2813e3