کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے

کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اہم اجلاس میں کراچی میں  ہونے والے فائنل اور فل ڈریس ریہرسل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات  کے مطابق، اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  کو  پی ایس ایل فائنل  کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی   بریفنگ دی گئی، اجلا س میں طے پایا کہ  کراچی میں فائنل کی نگرانی فوجی ہیلی کاپٹر سے کی جائے گی اور فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو ہو  گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی سیکیورٹی جاوید مہر نےبتایا   کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی تیار ہے، کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم لایا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم کا کنٹرول  کمانڈوز کے سپرد  کیا جائے گا۔