آج صرف اجلاس ہو گا، مذاکرات نہیں ہوں گے، فاروق ستار

 آج صرف اجلاس ہو گا، مذاکرات نہیں ہوں گے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس پارٹی سربراہ کی زیر صدارت ہو گا اور آج شام 7 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے اور ایم کیو ایم کے عارضی دفتر بہادر آباد جائیں گے جبکہ آج صرف اجلاس ہو گا مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا میری ذمہ داری سب سے زیادہ اور جو بھی غلطی کرے گا سزا سربراہ کو بھگتنا پڑے گی جبکہ میں پارٹی کا آئینی اور منتخب سربراہ ہوں تاہم میرے اخلاص پر کسی کو شک کرنے کی ضرورت ہیں۔

فاروق ستار نے مزید کہا الیکشن کمیشن مجھ سے امیدوار مانگے گا اور سب کے نام میں نے دینے ہیں جبکہ میں کسی پر شک نہیں کرتا کیونکہ میرا دل بڑا ہے۔

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے الگ الگ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں بحران پیدا ہوا تھا۔

رابطہ کمیٹی نے اجلاس بلاکر کامران ٹیسوری کی نہ صرف 6 ماہ کے لئے رکنیت معطل کی بلکہ انہیں رابطہ کمیٹی سے بھی خارج کیا جس کے بعد فاروق ستار نے اجلاس کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی رکنیت کچھ دیر کے لئے معطل کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں