بھارتی فضائی کمپنی کے طیاروں کو اسرائیل جانے کی رسائی نہیں دی : سعودی عرب

بھارتی فضائی کمپنی کے طیاروں کو اسرائیل جانے کی رسائی نہیں دی : سعودی عرب

 
ریاض:سعودی عرب نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائی کمپنی کے طیاروں کو اس کی سر زمین کے اوپر سے گزر کر اسرائیل تک رسائی دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


سعودی ترجمان نے اس حوالے سے بھارتی رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کو اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ائیر انڈیا ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔فیصلے کا اطلاق اگلے ماہ سے متوقع ہے جس کے بعد نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان فضائی سفر ڈھائی گھنٹے کم ہو جائیگا۔واضح رہیگزشتہ 70برسوں سے سعودی عرب کی فضائی حدود اسرائیل جانے والے تمام مسافر بردار طیاروں کے لیے بند ہیں۔