عائشہ گلالئی کا انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

عائشہ گلالئی کا انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان


ملتان : پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کے مدمقابل آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔


عائشہ گلالئی نے ایک بیان میں کہا کہ قوم مخلص لیڈر کی تلاش میں ہے‘ عمران خان نے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو سینٹ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔میں اگلے انتخابات میں عمران خان کیخلاف الیکشن لڑوں گی اور جیت کر یہ ثابت کروں گی کہ عوام کو عمران خان نے کس قدر مایوس کیا۔


عائشہ گلالئی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑوں گی لوگ مخلص لیڈر کی تلاش میں ہیں۔ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تحریک انصاف نے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو سینٹ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔