ٹکٹ دینے کا اختیار فاروق ستار کے پاس نہیں، رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

 ٹکٹ دینے کا اختیار فاروق ستار کے پاس نہیں، رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں سینیٹ انتخابات کے معاملات پر شدید اختلافات برقرار  ہیں اور  اب رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو  پارٹی سربراہ کے اختیار کے حوالے سے خط  بھی  لکھ  دیا۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی سربراہ کے پاس نہیں بلکہ پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی کے پاس ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے اپنے آپ کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ جو نام رابطہ کمیٹی منتخب کرے گی وہی سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز پر شام 7 بجے اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات نہیں بلکہ سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہوگی اور امیدواروں کو ٹکٹ دیے جائیں گے۔