شہباز شریف کا برا وقت آ گیا،ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائیں:عمران خان

شہباز شریف کا برا وقت آ گیا،ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائیں:عمران خان

لودھراں:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا برا وقت آ گیا  ہے ، اس کے دور میں پولیس نے 870 لوگوں کو قتل کیا۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی باری آئے گی ، ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ قبول کیا ، ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ، جہانگرین ترین وہ سیاستدان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ، اس نے کرپشن کی نہ منی لانڈرنگ کی۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کسانوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے جبکہ جہانگیر ترین کسانوں کو پورے پیسے دیتے ہیں ، نواز شریف نے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کر کے بچوں کے نام کیے۔

انھوں نے کہا کہ حسن شریف چھ سو کروڑ کے گھر میں رہتا ہے ، مافیا اداروں کے عہدیداران کو خریدتا ہے یا پھر زبح کر دیتا ہے ، خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے ، اب بھی دبئی سے تنخواہ لے رہا ہے ۔

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا کا گارڈ فادر کہا ہے ، شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 870 قتل کیے ، عابد باکسر نے بتایا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر کس طرح قتل کرتا تھا۔