حریت رہنما افضل گورو کی پانچویں برسی کے موقع پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

 حریت رہنما افضل گورو کی پانچویں برسی کے موقع پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر: حریت رہنما افضل گورو کی پانچویں برسی کے موقع پر متحدہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ قابض حکومت نے حریت قیادت کو نظربند کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے افضل گورو کی پانچویں برسی پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور پرامن احتجاج کی کال دی ہے.

وادی میں مکمل ہڑتال اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔قابض انتظامیہ نے احتجاج ناکام بنانے کے لئے حریت رہنماؤں کو گھروں میں ہی نظربند کردیا، سید علی گیلانی، یاسین ملک، میرواعظ عمر فاروق، محمد اشرف سہری، غلام احمد گلزار، مختار احمد وزا، بلال صدیقی اور محمد اشرف سمیت دیگر کو نظربند کیا گیا ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت مخالف احتجاج کو روکنے کے لئے سری نگر اور بعض شمالی علاقوں میں سخت پابندیاں لگاتے ہوئے ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا۔

بھارت نے حریت رہنما افضل گورو کو پارلیمنٹ حملہ کیس کا ملزم قرار دیتے ہوئے 9 فروری 2013 کو تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کے بعد وہی دفن کردیا تھا۔