پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان کو سعودی ایوارڈ سے نوازا گیا

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان کو سعودی ایوارڈ سے نوازا گیا


اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے ’’کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمان نے ایئرچیف کو ایوارڈ سے نوازا، ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔


کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے ’’کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا۔ ایئرچیف کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایوارڈ سے نوازا گیا، جنرل عبدالرحمان ، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے ایئرچیف کو ایوارڈ دیا، ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا، جنرل عبدالرحمان نے اعتراف کیا کہ ایئر چیف سہیل امان نے افواج میں دوستانہ تعلقات کیلئے شاندار خدمت سرانجام دی ہیں۔