نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا، نواز شریف کا صاف جواب

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا، نواز شریف کا صاف جواب
کیپشن: ex pm nawaz sharif nab rawalpindi نیب راولپنڈی سابق وزیراعظم

راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل طلب کر لیا ، نواز شریف کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ ، صرف عدالت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل طلب کر لیا ہے جس پر نواز شریف نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے جس کا جلد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔