فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے,   آصف علی زرداری

فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے,   آصف علی زرداری
کراچی:  پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا  کا حصہ بنانا  پیپلزپارٹی کا مشن ہے،  پیپلزپارٹی مستقبل کا سوچتی ہے۔ چاہتے ہیں کہ وہاں بجلی پیدا ہو تاکہ وہاں صنعتیں لگیں لوگوں کو روزگار ملے۔
جمعہ کے روز زرداری ہاوس میں مسلم لیگ ن با جوڑ کے رہنما  نوابزادہ انیس خان کی قیادت میں ایک وفد نے آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی فاٹا کے صدر آخوند زادہ چٹان، قمر زماں کائرہ، فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر سردار علی خان بھی موجود تھے۔
آصف علی زرداری نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انشا اللہ وفاق اور چاروں صوبوں میں انتخابات جیتیں گے اور حکومت بنائیں گے، فاٹا ہماری ترجیح ہے وہاں بجلی پیدا کریں گے،صنعتیں لگائیں گے، سکول کالج یونیورسٹی اور ہسپتال بنائیں گے تا  کہ وہاں ترقی ہو،روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
اس موقع پر نوابزادہ انیس خان نے کہا کہ ہم غلط راستے پر تھے آج ہم درست راستے پر آئے ہیں۔