دپیکا اور رنویر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

دپیکا اور رنویر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے اور اس حوالے سے دونوں کے گھر والوں نے تیاریاں بھی شروع کر دیں۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ساحل سمندر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا پسند ہے اس لیے ان کی شادی کی تقریب بھی کسی ساحلی شہر میں ہو گی اور جوڑے نے اپنی شادی کو  یادگار بنانے کے لیے کسی اچھے مقام کی تلاش بھی شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد ممبئی اور بینگلورو میں استقبالیے ہوں گے جس میں دونوں اداکاروں کے دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی سالگرہ منانے رنویر سنگھ کے ساتھ سری لنکا گئی تھیں۔