پاکستانی فلم کے لیے راجستھان فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ

پاکستانی فلم کے لیے راجستھان فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ
کیپشن: image by facebook

جے پور :پاکستان کی واحد فلم بھارت میں ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ،لوڈ ویڈنگ کو بہترین سکرپٹ پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ  کو بھارت کے شہر جے پور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔

راجستھان فلم فیسٹیول کی جیوری نے دیگر فلموں کی مقابلے میں اعلیٰ ہدایت کاری ، مضبوط اسکرپٹ، مناسب مزاح ، جذبات سے بھرپورکہانی، اور جاندار موسیقی کی وجہ سے بہترین فیچر فلم کی کیٹگری میں ایوارڈ کے لیےمنتخب کیا۔