اگلے ماہ نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والاہے ؟

اگلے ماہ نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والاہے ؟
کیپشن: فائل فوٹؤ۔۔۔

لاہور: علم نجوم کے ماہر اور پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے پیش گوئی کی ہے اگلے مہینے کے اندر نواز شریف فیملی کی تمام کیسوں میں ضمانت ہو جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگلے ایک مہینے کے دوران نواز شریف فیملی پر دائر ہونے والے تمام کیسوں میں ضمانت ہوجائیگی ۔

اور نواز شریف بھی مریم نواز کی طرح جیل سے باہر آجائیں گے ۔ماہر علم نجوم کا کہناہے کہ جن کے تمام کیسز ختم میں ضمانت ہوگی ان میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر شامل ہیں ۔

تاہم اس پیش گوئی کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں ، ان کا معاملہ کچھ اور ہے ۔

نواز شریف کی فیملی کے باہر جانے سے متعلق سوال پر ان کا جواب تھا کہ جیل سے باہر تو آجائیں گے لیکن اب ان کی مرضی ہوگی کہ ملک میں رہتے ہیں یا باہر جانے کو ترجیع دیتے ہیں ۔