سری دیوی کی موت کو قبول کرنا بہت مشکل تھا، مادھوری ڈکشت

سری دیوی کی موت کو قبول کرنا بہت مشکل تھا، مادھوری ڈکشت
کیپشن: تصویربشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ انہیں سری دیوی کی موت کو قبول کرنے کے لئے وقت لگا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی فلم ”کلنک“ میں سری دیوی کو کاسٹ کیا گیا لیکن ان کی موت کے بعد مادھوری ڈکشت کو یہ کردار دیا گیا۔

فلم ”کلنک“ کے متعلق مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ انہیں سری دیوی کی موت کو قبول کرنے کے لئے وقت لگا کیونکہ یہ خبر بہت چونکا دینے والی تھیاور اس سچائی کو قبول کرنا مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مجھےسری دیوی کی جگہ فلم ”کلنک“کی پیشکش کی گئی تو مجھے بہت حیرانگی ہوئی کیونکہ اس کے لئے فلم ساز بھی سکتے میں تھے لیکن سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنا ہوتا ہے۔