وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فیملی کے ہمراہ عمرہ کیلئے روانہ ,سرکاری خر چ یا ۔۔۔؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فیملی کے ہمراہ عمرہ کیلئے روانہ ,سرکاری خر چ یا ۔۔۔؟
کیپشن: Image Source : Facebook

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، عثمان بزدار سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔

ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔سردار عثمان بزدار نے قطار میں کھڑے ہوکربورڈنگ کارڈ لیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مصافحہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی فیملی کے ہمراہ ذاتی خرچ پر عمرہ کی سعادت کرنے سعودی عرب گئے ہیں سرکاری خزانے سے اس دورے پر کوئی خرچ نہیں آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 7 روزہ دورہ مکمل کرکے 15 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، مالی دشواریو ں کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔