حکومت کا وفاقی کابینہ  میں توسیع کر کے اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے کا فیصلہ   

حکومت کا وفاقی کابینہ  میں توسیع کر کے اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے کا فیصلہ   
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد :وفاقی کابینہ  میں توسیع کر کے اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ق سےایک ایک وزیرلینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ، تحریک انصاف کی حکومت کا منی بجٹ کی منظوری کےلیےاتحادیوں کےتحفظات دورکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ،ناراض  اتحادی جماعتوں سےمزیدوزراءکو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ، اس فیصلے کے تحت بلوچستان عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ق سےایک ایک وزیرلیا جائے گا ۔ 

مسلم لیگ ق کی طرف سےمونس الہٰی کیلئےوزارت صنعت وپیداوارکا مطالبہ سامنے آیا ہے جبکہ وزارت صنعت دینےپرحکومتی ارکان میں  اختلاف پایا جاتا ہے ، اختلاف رائے رکھنے والے ارکان کا کہنا ہے کہ اس وزارت کا   پنجاب کےچھوٹےاوردرمیانےدرجےکی صنعتوں میں گہرے اثرورسوخ کی وجہ سے  مسلم لیگ ق کاپنجاب میں اثربڑھےگا۔