کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے ، آصف زرداری 

کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے ، آصف زرداری 
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

ٹنڈو آدم :آصف زرداری نے ٹنڈو آدم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے مذاکرات کے ذریعے بنایا ،اب ہم کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے ،اپنے حق کیلئے لڑینگے اور کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔


 

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہم نے ہمیشہ پاکستان کے وسائل کیلئے مخالفین سے جنگ لڑی ،الیکشن سے قبل کہا تھا کہ یہ ڈھونگ 18ویں ترمیم کیلئے کیا جا رہا ہے ،سول ایوی ایشن کا کنٹرول بھی اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے ،ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اپنے حق کیلئے لڑتے رہینگے ، زرداری نے کہا کہ یہ بیوقوف ہیں ان کی ٹانگیں ویسے ہی ڈگمگا جاتی ہیں، ہم نے آتے ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی تھیں۔اس حکومت سے کوئی کام ٹھیک سے نہیں ہو رہا ۔

 

آصف علی زرداری نے کہا 18 ویں ترمیم پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کی تمام قومیں ہمارے ساتھ ہیں، ہم ملک کو کسی طرح بھی ٹوٹنے نہیں دیں گے،اب ہم کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے،وزیر اعلیٰ سندھ کی تعریب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سندھ کیلئے بہترین کام کیا ہے ،سندھ ترقی کرچکا ہے، ہمیں بہت آگے جانا ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا سوچا اور ہمارے مخالفین محلوں کا سوچتے ہیں ، زرداری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور اپنے حق کیلئے لڑتے رہینگے ۔