سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے آپ کو شہنشاہِ معظم سمجھتے ہیں ، احسن اقبال

 سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے آپ کو شہنشاہِ معظم سمجھتے ہیں ، احسن اقبال
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این آر او اپوزیشن نہیں مانگ رہی بلکہ عمران خان علیمہ خان کو این آر او  دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر اعظم  پر تنقید کرتے  ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے آپ کو شہنشاہِ معظم سمجھتے ہیں،ان  سے کارکردگی کاسوال کرو  تو آگ بگولا ہو جاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھ میں نہیں ہوتی، وزیر اعظم پارلیمان کو جواب دہ ہوتا ہے اور پارلیمان وزيراعظم کو جوابدہ نہیں۔ اپوزیشن عمران خان کی دھونس، دھمکیوں اور تڑیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ سلیکٹڈ حکومت پارلیمنٹ کے اندر رہ کر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔

یادر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے ملک کا دیوالیہ نکالا ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے اگر ہم این آر او دیں گے تو ملک سے غداری کریں گے۔