آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

 آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

ٹنڈو آدم: سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ،سابق صدر آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ٹنڈو آدم میں  میڈیکل کالج کے افتتاح اور جلسہ عام میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے  ہیلی پیڈ پر ریڈ کارپیٹ بھی بچھایا گیا تھا تاہم جیسے ہی سابق صدر کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ کے اوپر پہنچا تو نیچے بچھا سرخ کالین ہوا میں اڑنے لگا۔

قالین اڑ کر ہیلی کاپٹر کے پنکھوں سے  الجھتے الجھتے رہ گیا  جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔لیکن پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا اور ہیلی کاپٹر کسی بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔