کینیڈا:مسجد میں فائرنگ سے چھ نمازی شہید کرنیوالے ملزم کو چالیس برس قید

کینیڈا:مسجد میں فائرنگ سے چھ نمازی شہید کرنیوالے ملزم کو چالیس برس قید
کیپشن: image by facebook

ٹورانٹو :کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی ایک مسجد میں فائرنگ کر کے چھ نمازیوں کو شہید اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دینے والے ملزم کو چالیس سال سزائے قید سنا دی گئی ہے، یہ حملہ مانٹریال کے اسلامی ثقافتی مرکز میں دو سال قبل کیا گیا تھا۔

کیوبیک کے دارالحکومت مانٹریال سے ہفتہ نو فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق ملزم کی عمر اس وقت 29 برس ہے اور اس کا نام آلیکسانڈ بِسونَیٹ ہے۔ اس نے یہ حملہ مانٹریال شہر کی ایک بڑی مسجد میں داخل ہو کر وہاں موجود نمازیوں پر 29 جنوری 2017ء کو کیا تھا۔

ملزم کو مانٹریال کی ایک اعلیٰ عدالت نے گزشتہ برس مجرم قرار دے دیا تھا اور اب عدالت نے اس کے خلاف فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے کم از کم بھی 40 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

کینیڈین پریس ایجنسی نے جمعے کے روز بتایا کہ عدالت نے اس ملزم کو قتل عمد کے چھ جرائم اور دانستہ قاتلانہ حملے کے درجنوں دیگر جرائم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔