حرا اور مانی کی رومانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

حرا اور مانی کی رومانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے ساتھ رومانی انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز اداکار جوڑے نے اپنی ایک تصویر کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا اور مانی رومانوی انداز میں ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں، جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی کسی فلمی فوٹو شوٹ جیسے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویر دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے موقع پر لی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے صرف اتنا لکھا کہ ایسے نہ مجھے تم دیکھو۔سوشل میڈیا پر حرا مانی کی اس تصویر کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔