میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میانمار کے دارالحکومت ’نےپیٹو‘ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے فوجی بغاوت نامنظور کے نعرے لگائے ہیں ،

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال کیا، پانی کے پریشر سے گر کر کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق    فو جی جنرل من آنگ لنگ نے 5 یا اس سے زیا دہ مظاہرین کہ اکھٹے ہو نے پر  کارروائی کا  حکم دے دیا، سڑکوں پر موجود ہزاروں مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے واٹر کیننز طلب کرلی گئیں، اس کے باوجود بھی اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد احتجاج کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میانمر میں فوجی بغاوت کا نوٹس لیتے ہوئے مذمتی بیان بھی جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے پیر کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے منتخب سربراہ آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لیا تھا۔