" فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کے چار سکینڈ کے سین کی تیاری میں 8 ماہ لگ گئے

لندن : " فاسٹ اینڈ فیوریس 9" سپر بال    "کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں  کی    خوفناک ریس  اور  ایکشن کا   طوفان لیے   فلم " فاسٹ اینڈ فیوریس 9" سپر بال    "کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے ،فلم  یکم   اپریل کو نمائش     کے لئے پیش کی جائے گی ۔

حیران کن طور اس فلم کے ایک  ایک چار سکینڈ کے سین کی تیاری میں 8 ماہ لگ گئے ہیں ، ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئیس نائن  کا ایک 30 سکینڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے ، جس میں فلم کی تیاری دکھائی گئی ہے ، اس ایکش سین میں گاڑیاں تباہ ہوتے دکھائی گئی ہیں ۔ 

فلم کے ہدایت کار جسٹسن لن نے کہا کہ اس فلم کے ایک چار سکینڈ کے شاٹ کے لیے 8 ماہ کی تیاری کی ہے ۔ انہوں نےبتایا کہ اس سین کو فلمانے میں چار دن لگے اور تین گاڑیاں تباہ ہوئیں ، فلم ہدایت کار نے فلم کی کاسٹ اور کریو کے کام کو سراہا اور دنیا  کی بہترین ٹیم قرار دیا ہے ،

خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 ‘ گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی تاہم کورونا کے باعث یہ فلم رواں سال مئی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔