سہیلی کے موبائل سے شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا 

سہیلی کے موبائل سے شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا 

ریاض : سعودی ع میں پہلی بیوی کو سہیلی کے موبائل میں موجود تصاویر سے پتہ چلا کہ شوہر نے پانچ ماہ قبل ہی دوسری شادی کرلی ہے ۔

حیران کن اس شادی کا بھانڈا بھی بڑے ڈرامائی انداز میں ہوا ، سعودی عرب کے شہر جدہ میں  مذکورہ شخص کی پہلی بیوی ایک شادی میں شریک تھی ، جہاں اس کی ایک سہیلی کئی ماہ بعد ملی ، اس ملاقات کے دوران مذکورہ شخص کی بیوی نے اپنی سہلی سے شکوہ کیا کہ وہ اتنا عرصہ کہاں رہی، 

اس کی سہیلی کا کہناتھاکہ وہ اپنی بہن کی شادی میں مصروف تھی اس لیے وہ بہت زیادہ مصروف تھی ، اب شادی کو پانچ ماہ ہوچکے ہیں ۔

سعودی  شوہر کی بیوی نے اپنی سہیلی سے اس کی بہن کی شادی کی تصاویر دیکھنے کے لیے بولا ، سعودی خاتون کی پرانی دوست نے اپنے موبائل میں موجود اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی تصاویر دکھائیں تو حیران کن طور پر دلہا کوئی اور نہیں اس کی سہیلی کا شوہر تھا، سعودی خاتون شادی کی تقریب چھوڑ کر فوراََ واپس گھر گئ اور اپنے شوہر سے پوچھا جس نے پہلے پہل شادی سے انکار کیا ۔ لیکن تصاویر دیکھنے کے بعد سب سچ اگل دیا ۔ 

شوہر نے پہلی بیوی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانی اب پہلی بیوی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔