کسی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا گیا، مریم اورنگزیب

No institution was dragged into politics, Maryam Aurangzeb
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے کسی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ کرپشن اور چوری کی بھی آلودگی ہے۔ حکمرانوں کے ملک پر مسلط ہونے سے معیشت بھی آلودہ ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں کے پاس بیرون ملک سے ہونے والی فارن فنڈنگ کا جواب نہیں ہے۔ ان سے پوچھا جائے اسرائیل اور بھارت سے ہونے والی فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے عوام سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت مافیا پاکستان پر مسلط ہیں۔ سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے۔ جب تک موجودہ حکومت رہے گی ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ سسلین مافیا ہنڈی کے ذریعے پیسے منگواتا ہے۔ انہوں نے 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ سوال پوچھو تو پارلیمنٹ کو تالا اور لیگی رہنماؤں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھڑیوں میں بند رکھا ہے۔