پی ایس ایل سکس کے گیت پر تنقید کرنے والوں کو مہوش حیات کا جواب

پی ایس ایل سکس کے گیت پر تنقید کرنے والوں کو مہوش حیات کا جواب
سورس:   File photo

لاہور،پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آفیشل ترانے 'گروو میرا' پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ لوگوں کو شکایت کیوں ہے مجھے تو یہ گیت بہت پسند آیا ہے ۔ 

مہوش حیات نے کہا کہ 'یہ گانا بولڈ اور تازہ دم تھا اور یہی چیز ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے، ہمیں ہمیشہ ایک جیسی ہی چیز چاہیے ہوتی ہے ہم کچھ بھی مختلف چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے. 

ان کا کہنا تھا کہ اس تنقید کو روکنا ہے، ہمیں آواز اور نظریات میں تنوع کی ضرورت ہے، ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کو سراہا۔  

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ 'گروو میرا' ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

پی ایس ایل 6 کے ترانے 'گروو میرا' پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے اور انہیں یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔