فیصل واؤڈا کی نااہلی پر سپریم کورٹ جائیں گے، شیخ رشید

فیصل واؤڈا کی نااہلی پر سپریم کورٹ جائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے بندے نہیں لا سکتی اور اگر لانے ہوتے تو ساڑھے تین سال  پہلے لے آتے جبکہ عدم اعتماد کاشوق پورا کریں اور 50 دن میں آپ کو پتہ لگ جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں۔ اس کے بعد عمران خان سرخرو ہوں گے ۔ چودھری شجاعت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ہمارے اتحادی ہی ملاقاتیں کررہے ہیں اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہہ سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں اور 23 مارچ کو بھی اپوزیشن والے آتے نظر نہیں آ رہے جبکہ فضل الرحمان کی سیاست مختلف، پیپلز پارٹی اورن لیگ کی مختلف ہے۔اپوزیشن کے راستے جدا ہیں اور ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے اور اپنے بندے پورے کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے،اپوزیشن کےپیٹ میں مروڑاٹھ رہےہیں۔ اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے شہباز شریف، نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی کا فیصلہ پی ٹی آئی کے لیے دھچکا نہیں۔ فیصل واؤڈا کی نااہلی پر سپریم کورٹ جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینے جا رہے ہیں۔نادرا اور پاسپورٹ، سروسز کو بڑھانے جارہے ہیں۔رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15فیصد مارچ سے اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 14فروری کو چینی وزیر داخلہ آ رہے ہیں۔ عمران خان 22 سال بعد روس کا دورہ کریں گے اور 23 سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں