سابق کرکٹر محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

سابق کرکٹر محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سابق کرکٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق  فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف  ہوں گے جب کہ  ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔ ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی تقرریاں 12 ماہ کے لیے ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں