زرداری چوری کی چیک بُک سے لوگوں کو خریدنے کیلئے آ گیا ہے، وزیراعظم

 زرداری چوری کی چیک بُک سے لوگوں کو خریدنے کیلئے آ گیا ہے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

فیصل آباد: وزیراعظم نے کہا کہ آج چور سارے اکھٹے ہو رہے ہیں اور کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے جبکہ ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا اور اب زرداری چوری کی چیک بُک سے لوگوں کو خریدنے کیلئے آ گیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور 400ارب روپے صحت کارڈمنصوبےپرخرچ ہورہےہیں جو کہ آسان کام نہیں اور ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا اور غریب  کے علاج  کی ذمہ داری ریاست نے کبھی  نہیں  لی تھی اور انگریز جو  اسپتال چھوڑکرگئے تھے وہ آج  ناقص صورتحال سے دوچار ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آج چور سارے اکھٹے ہو رہے ہیں اور کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے جبکہ ن لیگ نے آصف  زرداری کو  جیل میں ڈالا تھا اور آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے  پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے اور اب زرداری چوری کی چیک بُک سے لوگوں کو خریدنے کیلئے آ گیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے اور اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا  علم  ہی  نہیں جبکہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کیا گزرتی ہے ان پر جبکہ 20 سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں اور 30 سال سے حکمرانی کرنے والے اپنا پیٹ بھرتے رہے جبکہ چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔ 

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری کبھی کسی کو خریدتے ہیں کبھی کسی کو اور شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں اور بیٹے کے اکاونٹ میں مقصود چپڑاسی کے پیسے آتے ہیں اور میں 25 سال پہلے ان چوروں کے خلاف جہاد کے لیے آیا تھا جبکہ میں ان چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا کیونکہ رسول الله ﷺ نے فرمایا پچھلی قومیں اس لیے بھی تباہ ہوئیں کہ گناہ کرنے والے کو منع نہیں کیا جاتا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں