آسٹریلیا  نے  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کر دی

آسٹریلیا  نے  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کر دی

سڈنی: آسٹریلیا  ںے  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کردی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  نیوزی لینڈ کی جانب سے قرنطینہ کی سخت  شرائط کے سبب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کینسل کر دی گئی ہے۔ سیریز کی منسوخی کا فیصلہ  دونوں بورڈز میں باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہا کہ ہم سیریز کی میزبانی کے لیے ہر  ممکن کوشش کرنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں تاہم  بدقسمتی سے سخت سرحدی پابندیوں اور قرنطینہ کے تقاضوں کے پیش نظر  دورہ ممکن نہیں تھا۔

قبل ازیں  نیوزی لینڈ کا فروری میں دورہ آسٹریلیا بھی منسوخ ہوچکا ہے۔تاہم اب آسٹریلیا نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 17 سے 20 مارچ تک نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے۔

مصنف کے بارے میں