اسٹیٹ بینک نے پانچ بینکوں کو کروڑوں کا جرمانہ کر دیا

اسٹیٹ بینک نے پانچ بینکوں کو کروڑوں کا جرمانہ کر دیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پانچ بینکوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں پانچ بینکوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 5 کروڑ 78 لاکھ 34 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی آپریشنل سرگرمیوں کو مزید بہتر کریں اور مستقبل میں ایسی کوتاہیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی مرکزی بینک مختلف بینکوں پر جرمانے عائد کر چکا ہے۔ 2020 میں صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے پندرہ کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں