اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختو نخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختو نخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے   خیبر پختو نخوا  کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد  کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کا وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کیا ۔

شاہ محمد کی جانب سے احسن بھون ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے  فریقین کو نوٹس جاری کرکے 11 فروری تک  سماعت ملتوی کردی ۔

واضح رہے شاہ محمد کو الیکشن کمیشن نے  بکا خیل تحصیل چیئرمین کے الیکشن میں ہنگامہ آرائی  پر نااہل کیا تھا۔ جس کیخلاف  پی ٹی آئی رہنما نے اسلام  ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔


 ایم پی اے شاہ محمد کی درخواست میں الیکشن کمیشن و دیگر  کو فریق بناتےہوئے موقف اختیار کیا گیا  کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری  کیا ،میرے خلاف کی گئی کاروائی بالکل یکطرفہ تھی، ریکارڈ پر کچھ بھی نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پری پول ریگنگ کے معاملے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا  شاہ محمد خان کو پانچ سال کے لئے نا اہل قرار دے دیا تھا۔ الیکشن  کمیشن نے شاہ محمد خان کے بیٹے مامون رشید کو  بھی الیکشن لڑنے  کیلئے نا اہل  قرار دیا ۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان پر  جمعیت علمائے اسلام (ف) نے الزام عائد کیاتھا کہ انہوں نے  بنوں کی تحصیل بکاخیل میں مسلح افراد کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور پولنگ مواد لے کر فرار ہوئے، اس عمل میں صوبائی وزیر، ان کے بھائی اور بیٹے براہ راست ملوث تھے۔

یاد رہے کہ بنوں کی تحصیل بکاخیل میں انتخابات کی شام نامعلوم افراد نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو انتخابی مواد سمیت اغوا کرلیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وہاں الیکشن ملتوی کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں