لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی: مفتاح اسماعیل

لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی: مفتاح اسماعیل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، عمران خان عوام میں تو اعتماد کھو چکے ہیں لیکن اب قومی اسمبلی میں بھی کھو دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام اب عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہ رہی، عوام نہیں چاہتی کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا، فیصل آباد میں اب کوئی بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکے گا۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جھوٹی گواہی دی تھی، ان کا کیس 3 سال سے چل رہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں 140 واں کرپٹ ترین ملک بن چکا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ میں ایس ایچ او لگ رہے ہیں، عثمان بزدار نے اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے 16 من پسند لوگوں کو سیمنٹ کے لائسنس دئیے۔

مصنف کے بارے میں