آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور فخر زمان نوویں نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں عماد وسیم کی ساتویں پوزیشن ہے۔ 
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، جونی بیرسٹو چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، ریسی وینڈرڈوسن آٹھویں، فخر زمان نوویں اور جو روٹ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں ٹرینٹ بولٹ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوش ہیزل ووڈ دوسرے، کرس ووکس تیسرے، مجیب الرحمان چوتھے، مہدی حسن پانچویں، میٹ ہینری چھٹے، جسپریت بمرا ساتویں، مچل سٹارک آٹھویں، شکیب الحسن نوویں اور اینڈی میک برائن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ٓآل راؤنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے، کرس ووکس تیسرے، راشد خان چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، عماد وسیم ساتویں، رویندرا جدیجہ آٹھویں، جیمی نیشام نوویں اور سین ولیمز 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں