کلین چٹ مل گئی ،شریف خاندان کیلئے بڑی خوشخبری 

Shahbaz Sharif, PMLN, NCA,

لندن :برطانوی عدالت نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ پر کلین چٹ دیدی ،برطانوی  نیشنل کرائم ایجنسی   نے عدالت کے حکم پر دستاویز  بھی جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں  شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا   ثبوت نہ ملنے پر عدالت نے کیس خارج کردیا  گیا، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات تقریباً دو سال جاری رہیں ۔  اس حوالے سے برطانوی محکمہ  عدل و انصاف کی دستاویزات بھی منظر عام پر   آگئی ہیں۔

دستاویزات  کے مطابق شہباز شریف کے خلاف این سی اے کی  تحقیقات تقریباً دو سال تک جاری رہیں ،شہباز شریف کے اکاؤنٹس اور مالیاتی معاملات کی 15 سالہ تحقیقات میں کوئی مجرمانہ طرز عمل یا فراڈ کا ثبوت نہیں ملا،جس کے بعد  نومبر 2021 میں تحقیقات کو بند کر دیا گیا ۔

این سی اے نے کیس کو خارج کر دیا اور  شریف خاندان کے تمام اثاثے  بحال کردیے  گئے ہیں۔