سرکاری و نجی سکولز کے اوقات کار میں اچانک کمی ،اہم وجہ سامنے آگئی 

سرکاری و نجی سکولز کے اوقات کار میں اچانک کمی ،اہم وجہ سامنے آگئی 

لاہور کے سرکاری و نجی سکولز میں اچانک اوقات کار میں کمی کر دی گئی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم کے گردو نواح میں تمام سکولوں کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے ۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہےضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق  سرکاری ونجی سکولز میں سوا بارہ سے قبل چھٹی کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے ،بچے صبح جلدی سکول آئیں گے اور چھٹی بھی جلدی دے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے سکول انتظامیہ نے اوقات کار بارے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کرنا شروع کردیا ہے ،صبح کے وقت سکول ساڑھے آٹھ کی بجائےساڑھے سات بجے لگیں گے،شارٹ اوقات کار کا اطلاق پی ایس ایل میچز تک رہے گا۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامیہ کیجانب سے ٹائمنگ کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔