پی ایس ایل، قذافی سٹیڈیم میں اوپن ائیر سٹوڈیو تیار کر لیا گیا

پی ایس ایل، قذافی سٹیڈیم میں اوپن ائیر سٹوڈیو تیار کر لیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے مرحلے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں اوپن ایئر سٹوڈیو تیار کیا گیا ہے جہاں میچ سے قبل اور بعد میں شوز کئے جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق اوپن ایئر سٹوڈیو فار اینڈ بلڈنگ کے نیچے گراﺅنڈ میں تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد میچ سے قبل اور بعد میں شوز کی میزبانی کرنا ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم میں کمنٹری بکس ’ٹرک آرٹ‘ میں تیار کیا جا رہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ اوپن ایئر سٹوڈیو اور کمنٹری بکس کورونا وباءکے باعث تیار کئے گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں 2 دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں میدان سجے گا جس میں شرکت کیلئے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں اور پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 
کراچی میں ہونے والے پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے پانچ، پانچ میچز کھیلے اور اگر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دیکھی جائے تو ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی کیساتھ پہلے نمبر پر ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 کامیابیوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
تیسری پوزیشن لاہور قلندرز کی ہے جس نے پانچ میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میں سے 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہیں جس نے پانچ میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں