دوسرا ون ڈے، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

احمد آباد: بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ 
نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 49، واشنگٹن سندر 24، دیپک ہودا 29، رشبھ پنت 18، ویرات کوہلی 18، شردل ٹھاکر 8 اور یوزویندرا چھاہل 11 رنز بنا سکے۔ 
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور اوڈین سمتھ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ، جیسن ہولڈر، اکیل حسین اور فیبین ایلن ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ 
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46 اوورز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شمارا بروکس 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ شائی ہوپ 27، برینڈن کنگ 18، اکیل حسین 34، فیبین ایلن 13، اوڈین سمتھ 24 اور نکولس پورن 9 رنزبنا سکے۔ 
بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 9 اوورز میں 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شردل ٹھاکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج، یوزویندرا چھاہل، واشنگٹن سندر اور دیپک ہودا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں