یوکرین روس ممکنہ جنگ سے بچنے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk

ماسکو:یوکرین روس ممکنہ جنگ سے بچنے کیلئے یورپی رہنمائوں نے کوششیں تیز کر دیں ،یوکرائن بحران کو حل کرنے کی تازہ ترین سفارتی کوششوں کے تحت جرمنی، فرانس اور پولینڈ کے رہنماؤں کی برلن میں بات چیت ہوئی ہے۔

یوکرائن بحران کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک طرف جہاں امریکا، روس اور یوکرائن کے رہنماؤں کی ملاقات اور بات چیت ہوئی ہے وہیں دوسری طرف جرمن چانسلر نے برلن میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور پولینڈ کے صدر آندریز ڈوڈا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقاتیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد روسی افواج اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کی وجہ سے جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ ماسکو نے یوکرائن پر حملے کے کسی بھی منصوبے کی تردید کی ہے۔

اس وقت صرف امریکی انتظامیہ اور میڈیا کی طرف سے یہ خبریں سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں جس میں بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ روس یوکرین پر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کر رہا ہے اور اس فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر ماسکو کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر دیگا ،دوسری جانب یوکرینی صدر نے امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فی الحال ماسکو کی طرف سے ایسی کوئی دھمکی یا اطلاعات نہیں کہ وہ یوکرین پر حملہ کریگا ۔