اب الیکشن ہوئے تو ن لیگ کا صفایا ہوجائے گا: لیگی ارکان پارلیمنٹ ، معاشی صورتحال خراب ہے، سمجھ نہیں آرہا کیا کریں: وزیر اعظم 

اب الیکشن ہوئے تو ن لیگ کا صفایا ہوجائے گا: لیگی ارکان پارلیمنٹ ، معاشی صورتحال خراب ہے، سمجھ نہیں آرہا کیا کریں: وزیر اعظم 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خبردار کیا ہے کہ اگر اب الیکشن ہوتے ہیں تو مہنگائی کی وجہ سے ن لیگ کا صفایا ہوجائے گا۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کیا کیا جائے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے عابد رضا، راو اجمل، رانا مشہود، عنیزے فاطمہ، راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق لیگی اراکین نے مہنگائی کے ستائے عوام کے دلی جذبات وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچائے اور کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اور گرتی معیشت کے مسائل کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں اگر انتخابات ہوئے تو پارٹی کو مہنگائی کی موجودہ لہر بہا کر لے جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین کو بتایا کہ مہنگائی کی لہر کا اندازہ ہے ۔ معاشی صورتحال واقعی بہت خراب ہے، اس معاشی صورتحال میں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کیا جائے۔ عمران خان حکومت کی غلطیوں بھگت رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی نظر نہیں آ رہا۔

مصنف کے بارے میں