ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی

لاہور: سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کمی کے ساتھ 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہو گئی ہے۔ 
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 882 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 
واضح رہے کہ قبل ازیں بدھ کوعالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1880 ڈالر کی سطح پر پہنچی تھی لیکن اس کے باوجود ملکی سطح پر بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں