پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے 4 نام زیر غور ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر مشاورت ہوئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ابتدائی مرحلے میں اپوزیشن لیڈر کیلئے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے اور متوقع اپوزیشن لیڈر کے 4 ناموں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے طاہر صادق، نصراللہ رضا، منزہ حسن اور نوشین حامد کے ناموں پر غور کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں