اب صرف عدلیہ سے امید ہے : عمران خان ، جنرل باجوہ سے خفیہ ملاقات کا اعتراف بھی کرلیا

اب صرف عدلیہ سے امید ہے : عمران خان ، جنرل باجوہ سے خفیہ ملاقات کا اعتراف بھی کرلیا
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ   پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے ۔بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے اب صرف عدلیہ سے امید ہے ۔ آج قوم آئین کے تحفظ کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ 

زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں  اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے ۔ عمران خان نے حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے خفیہ ملاقات  کا اعتراف بھی کر لیا ۔ 

موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اے پی سی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ   پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف  اے پی سی بلائے تو سہی جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے  ۔

عمران خان نے کہا کہ   آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔پاکستان کی  معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے ۔  حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوگئی ۔  نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار ں اور مخلص لوگوں کو دوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں