محمد عامر پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے: شعیب ملک

محمد عامر پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے: شعیب ملک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ محمد عامر ایک اچھے باؤلر ہیں اور انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز میں فتح دلائی ہے، لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی طاقت اور اپنی انفرادی کارکردگی پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر باؤلنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے جبکہ ہمارے پاس کوالٹی سپنرز ہیں، خود عماد وسیم کی انٹرنیشنل لیگز میں کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کے ساتھ تبریز شمسی اور عمران طاہر ہیں لہٰذا ہماری باؤلنگ اچھی ہے لیکن ہمیں وکٹیں لینی پڑیں گی اور ہمیں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑے گا، میرا کراچی کنگز کیلئے پہلا سال ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔ 
شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے، دوسری ٹیموں کا بھی کمبی نیشن بہت اچھا ہے، ایونٹ کے آغاز میں اور وسط میں جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ پی ایس ایل ہر سال بڑے سے بڑا برانڈ بنتا جارہا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ 

مصنف کے بارے میں