شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مری کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے حکم دیا تھا اور اب انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بھی آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگانے کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ 
عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ شیخ رشید ماضی میں بھی غیر سنجیدہ بیان دے چکے ہیں ، ان کے حالیہ بیانات سے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان میں اشتعال پیدا ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں