ملتان کے اعلیٰ ججز کیلئے پی ایس ایل کے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف

ملتان کے اعلیٰ ججز کیلئے پی ایس ایل کے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف

ملتان: ملتان کے اعلیٰ ججز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، ملتان بینچ نے منیجر ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو خط لکھا کہ ججز اور ان کے اہل خانہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز دیکھنا چاہتے ہیں، افتتاحی تقریب کیلئے چیئرمین باکس مختص کیا جائے۔
منیجر ملتان سٹیڈیم کو لکھے خط میں کہا گیا کہ مزید 30 وی آئی پی پاسز بھی دئیے جائیں، اس کے علاوہ ملتان میں ہر میچ کے 25 وی آئی پی پاسز کا علیحدہ بندوبست کیا جائے، خط کے ذریعے گاڑیوں کے خصوصی پارکنگ سٹیکرز بھی مانگے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کی جانب سے لکھا گیا یہ خط کچھ دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے بعد سینئر ایڈیشنل رجسٹرار نے پاسز مانگنے کا خط واپس لے کر دوسرا خط لکھ دیا۔
منیجر ملتان سٹیڈیم کو لکھے گئے دوسرے خط میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار نے لکھا کہ حکامِ بالا کے احکامات پر پاسز مانگنے کا خط واپس لیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں