آج پھرپانامہ کیس کی سماعت ہوگی

 آج پھرپانامہ کیس کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل میں لندن فلیٹس کی بینی فیشل اونر شپ کی تفصیلات پر بحث کریں گے ۔

گزشتہ سماعت کے دوران قطری خط ، مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کا معاملہ، حدیبیہ پیپرمل کیس اور وزیر اعظم کی تقریروں پر نعیم بخاری اپنے دلائل دے چکے ہیں۔

بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ تمام لوگوں کو بحث کا پورا موقع دیا جائے گااور کوئی جلدی نہیں کی جائے گی